راولپنڈی، پسند کی شادی کے بعد بڑھنے والے تنازع نے چار افراد کی جان لے لی

 
0
356

راولپنڈی 29 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں ملزم غلام عباس بھائی کی دوسری شادی پر طیش میں آگیا اور اس نے بھابھی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کی بھابھی زخمی ہوگئی جب کہ خاتون کی 3 بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔

مقتولین کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے مسلسل دھمکیاں دے رہا تھا، جرگے میں معاملہ حل ہورہا تھا لیکن یہ ہمیں دھمکیاں دے رہاتھا۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون ایرج نے خرم نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے اہل خانہ اس پرخو ش نہیں تھے، اس پر جب ایرج نے طلاق لینا چاہی تو معاملہ بگڑ گیا اور خرم کے بھائی غلام عباس نے ساتھیوں سمیت بھابھی کے گھر پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جان سے گئے۔