کہوٹہ پولیس کی کاروائی، مویشی چوری کی ورداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

 
0
303

راولپنڈی اپریل 18 (ٹی این ایس): کہوٹہ پولیس کی کاروائی، مویشی چوری کی ورداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی برآمد، ملزمان کا مویشی چوری کرنے کے بعد قصائیوں اور منڈیوں میں مویشی فروخت کرنے کا انکشاف۔ گرفتار ملزمان میں جنید قدوس، اسد حنیف اور عاقب محمود شامل ہیں، ملزمان کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر نے کہا کہ
ملزمان سے مزید تفتیش جاری، اہم انکشافات متوقع، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد اور کہوٹہ پولیس کو شاباش۔