چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کے احکامات پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جج صاحبان کا اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
580

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے مسٹر زوہیب چیمہ ایڈووکیٹ، مسٹر بلال مغل ایڈووکیٹ، محترمہ طلعت رضوان ایڈووکیٹ اور محترمہ قرۃ العین عائشہ ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز مہمانوں نے جیل میں کورونا وائرس کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور سکریننگ مشین، سینی ٹائزر، ماسک، گلوز اور دیگر احتیاطی انتظامات کو دیکھ کر جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ معزز مہمانوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے، اس کے علاوہ جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کورونا کی ادویات و حفاظتی اقدامات کو دیکھ کر تعریف کی۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔