ضمنی انتخابات کا التوا ،الیکشن کمیشن کا حکومت کو سرپرائز،بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

 
0
91

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کے لیے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آف پاکستان کو خط ارسال کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات 90 روز کے لیے ملتوی کر دیئے جائیں کیونکہ ایک سیاسی جماعت اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لیے آ رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا اجلاس کے دوران ضمنی الیکشن کے بارے میں سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع، سیکرٹری دفاع نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کروائے جائیں گے، این اے 45 کرم میں امن و امان کے حالات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 16اکتوبر کو ہی کروائے جائیں گے، کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات اعلان کردہ تاریخ 23اکتوبر کو ہونگے