سات سوبیس میگاواٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دسمبر 2021 ء میں مکمل ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی

 
0
321

اسلام آباد ۔ 21 فروری (ٹی این ایس) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین سی پیک کے ذریعے پاکستان میں720 میگاواٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لیے پْر عزم ہے جو دسمبر 2021 ء میں مکمل ہوگا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر میں ترقی کر رہا ہے بلکہ وہ منصوبے سے منسلک ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بھی نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایجنڈا 2030ء کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبے کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل پر 50 لاکھ آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔