گزشتہ پانچ سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی اوسط شرح نمو 5.5 فیصد رہی ہے

 
0
358

اسلام آباد ۔ 21 فروری (ٹی این ایس): گزشتہ پانچ سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی اوسط شرح نمو 5.5 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران شعبہ کی شرح نمو میں ریکارڈ 6.5 فیصد اجافہ ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران شعبہ کی سب سے کم شرح نمو مالی سال 2015ء میں 4.4 فیصد رہی تھی۔ رواں مالی سال 2020ء کے لئے خدمات کے شعبہ کی شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مالی سال 2016ء میں شعبہ کی شرح ترقی 5.7 فیصد رہی تھی جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران 6.5 فیصد کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی اس طرح مالی سال 2018ء کے دوران بھی خدمات کے شعبہ کی شرح ترقی 6.3 فیصد رہی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال 2019ئ کے دوران شرح نمو 4.7 فیصد تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے لئے خدمات کے شعبہ کی شرح ترقی کاہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔