وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 2 ارب 19 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

 
0
426

اسلام آباد ۔ 21 فروری (ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 2 ارب 19 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 74 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بنیادی تعلیم اور کمیونٹی سکولز کے قیام کے لئے 50 کروڑ، انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 31 کروڑ، آئی سی ٹی ہائی سکولوں کے لئے 74 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔