سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سوموٹو کیس میں سینیٹر رحمان ملک کو کل بریفنگ کیلئے بلا لیا

 
0
425

اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سوموٹو کیس میں سینیٹر رحمان ملک کو کل بریفنگ کیلئے بلایا ہے، سپریم کورٹ نے سینیٹر رحمان ملک کو لوکل و بین الااقوامی سطح پر کورونا وائرس کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ کےلئے کہا ہے، بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر سوموٹو نوٹس لیا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے 27 فروری کو کمیٹی کا کوروناوائرس کے ملک میں ممکنہ پھیلاؤ پر ہنگامی اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے کورونا وائرس کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیا ہے، ہنگامی اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 37 نکاتی جامع حکمت عملی پیش کی تھی، سینیٹر رحمان ملک کی 37 نکاتی حکمت عملی میں بارڈرز، ائیرپورٹس و تمام داخلہ پوائنٹس پر مسافروں کی سکرینگ شامل تھی، سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے تمام آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سینیٹرز میں رکھنے کا کہا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے روک تھام کےلئے بیس ارب روپے محتص کرنے کا کہا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے تمام داخلی پوائنٹس و سول ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا کہا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے ڈاکٹرز، طبی و ائیرپورٹس عملے کو فوری حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا کہا تھا، سینیٹر رحمان مکک نے تمام چھوٹے و بڑے ہسپتالوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کی ہدایات دی تھی، تمام تعلیمی اداروں کو فوراً بند کرنے و اجتماعات پر پابندی بھی حکمت عملے میں شامل تھی، کمیٹی نے حکومت سے کورونا وائرس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ دیا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم کو تمام وزرائے اعلٰی و چیف سیکرٹریز کا اجلاس و قومی لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا تھا، لاک ڈاؤن کی صورت میں مزدور و دیہاڑی دار طبقے کےلئے مالی معاونت بھی تجاویز کا حصہ تھا، 6 مارچ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی داخلہ نے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، سینیٹر رحمان ملک