صدر ڈسٹرکٹ بار سید شاہد کاظمی نے ڈسٹرکٹ بار کی ممبرشپ فارم کے ساتھ ختم نبوت کاحلف نامہ لازمی قرار دینے کااعلان کر دیا

 
0
260

ہری پور 30 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): صدر ڈسٹرکٹ بار سید شاہد کاظمی نے ڈسٹرکٹ بار کی ممبرشپ فارم کے ساتھ ختم نبوت کاحلف نامہ لازمی قرار دینے کااعلان، گزشتہ روز بارایسوسی ایشن میں ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں معروف سکالر ڈاکٹرمہیمن کو مدعو کیا گیا کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹرمہیمن نے کہا کہ توحید رسالت اور آخرت ہمارے بنیادی عقائد ہیں ان پر قدغن لگانے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں فتنہ قادیانیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کے لیئے متحد ہونا ہوگا مسلمانوں کو مسلکی اور ہر قسم کے تعصب سے بالاترہوکر اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کاوقت آگیاہے تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدآصف سمیت دیگر ججز اوروکلاء کی کثیر تعداد موجودتھی.