ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغرقمر حیات خان کا تھانہ جدبا کے حدود گاوں ڈورمیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
270

ہری پور 30 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغرقمر حیات خان کا تھانہ جدبا کے حدود گاوں ڈورمیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ھڈکواٹر گلزار خان ایس ایچ او تھانہ جدبا عبدالغفار خان کا انچارج چوکی تڑلہ ساجد خان اور دیگر افسران کی شرکت کھلی کچہری میں معززین علاقہ لیزان کمیٹی کے ممبران تاجر برادری اور علماء کرام اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت مقامی لوگوں نے اپنی شکایات افسران بالا کے نوٹس میں لگائی جناب ڈی پی او صاحب تورغر نے مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپ کی جان مال کی تحفظ کے لیے ھیں اور اپ لوگوں کا جو بھی مسئلہ مسائل ھو میرے افس کے دروازے ہر وقت عوام کے کھلے ھیں مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مسائل و شکایات افسران بالا کے نوٹس میں لگاے جس پر افسران بالا نے فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس موقع پر افسران بالا نے دیگر محکموں کے افسران کو فوری طور پر لیٹر جاری کر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیاد پر حل کریں اس موقع پر مقامی لوگوں نے نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف کھلی کچہری کے اقدام کو بے حد سراہا اور انتہائی زبردست الفاظ افسران بالا کو خراج تحسین پیش اور دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا گیا