انتہائ شفیق فرض شناس اور عوام دوست واپڈا سب ڈوئثرن سراۓ نعمت خان کے لائن مین محمود الرحمان آف آلولی اپنے محکمانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مرمت کا کام کرتے ہوۓ بجلی کا کرنٹ لگنے سے شہید ہوگۓ

 
0
189

ہری پور 30 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): انتہائ شفیق فرض شناس اور عوام دوست واپڈا سب ڈوئثرن سراۓ نعمت خان کے لائن مین محمود الرحمان آف آلولی اپنے محکمانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مرمت کا کام کرتے ہوۓ بجلی کا کرنٹ لگنے سے شہید ہوگۓ اللہ کریم جنت الفردوس میں اعلی مقام اور شہادت کا بلند مرتبہ عطا فرماۓ…
شہید لائن مین محمود الرحمان کا محکمانہ تعلق چھوہر کالونی سیکٹر نمبر2 سے نہیں تھا مگر اپنی محکمانہ خدمات اور انسانیت کی خدمت کے جزبہ سے سرشار ہونے کی وجہ سے اس وقت کے لائن سپریٹنڈنٹ اور ہماری درخواست پر چھوہر کالونی میں آکر ایل ٹی لائن کی مرمت اور لوڈ بیلنس کے حوالے سے مسلسل دو روز تک کام کیا جس کی بدولت چھوہر کالونی کے صارفین کو سراۓ نعمت خان فیڈر سے پہلے سے سو فی صد زیادہ بجلی کے وولٹیج فراہم ہوۓ
محکمہ آج ایسے فرض شناس بااخلاق عوام دوست اور محنتی لائن مین محروم ہوا….
چھوہر کالونی سیکٹر نمبر2 کے مکین بجلی حادثہ میں شہید ہونے والے لائن مین محمود الرحمان آف آلولی کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوۓ انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اللہ کریم سے دعا گوہ ہیں کہ اللہ کریم لائن مین محمود الرحمان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں….