پی آئی اے کے سابق سربراہ اعجاز ہارون گرفتار

 
0
238

اسلام آباد 17 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔