اینٹی نارکوٹکس فورس کی پشاور میں کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

 
0
594

اے این ایف نے کاروائی کے دوران چار ملزم بھی گرفتار کر لیئے منشیات کی عالمی منڈی میں اربوں روپے مالیت ہے

اسلام آباد 19 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوہاٹ روڈ پشاور میں کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور منشیات بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لیں ذرائع کے مطابق 1722 کلو گرام منشیات سیب کے پیٹیوں میں چھپائی گئی تھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان خیال شاہ، خیال محمد، عطااللہ اور احسان اللہ کو گرفتار بھی کر لیا اے این ایف ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے۔