ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ساجد کوہلی گینگ کے 2 ملزمان اور ایک سہولت کار گرفتار

 
0
272

راولپنڈی 22 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ساجد کوہلی گینگ کے 2 ملزمان اور ایک سہولت کار گرفتار، ملزمان میں عارف نواز، محمد اشتیاق اور ساجد محمود شامل ہیں، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مدعی زبیر حنیف نے اطلاع دی کہ میرے ساتھ 33 لاکھ 84 ہزار روپے ڈکیتی کی واردات ہوئی، سی پی او محمد احسن یونس نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ایچ او اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ساجد کوہلی گینگ کے 2 ملزمان اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران لوٹی گئی مکمل رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد کر لی گئی، سہولت کار ملزم ساجد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔