تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اپنی ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
274

راوالپنڈی 30 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اپنی ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ابتدائی تحقیقات کے مطابق محلہ زمینداراں میں داماد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ساس زبیدہ بیگم کو فائر کر کے قتل کیا، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیرآباد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم محمد شفیق کو موقعہ سے گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا، میرے سسر اور ساس میری بیوی کو گھر بسنے نہیں دیتے تھے اس لیے ساس کو قتل کیا، ملزم محمد شفیق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہے، میرٹ پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار سید علی