بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں میں مصروف، پاک فوج کو ہائی الرٹ

 
0
201

اسلام آباد 09 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لئے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی،پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

گجرات کے قصائی مودی کا جنگی جنون،عالمی خاموشی،خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے لداخ اور ڈوکلام میں ہزیمت کے بعد انتہا پسند اور ناکام مودی سرکار اندورنی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہوچکی،عالمی جگ ہنسائی سے توجہ ہٹانے کے لئے مکار بھارتی حکومت ایک بار پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی۔

بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،کسانوں کے احتجاج،مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور اس پر عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے،جس کے بعد ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

دو ہزار سولہ میں بھی ہندوستان نے ناکام سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا، 26 فروری2019 کو بھی بھارت نے ایک ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی، اور اب بھی بھارت بارڈر ایکشن یاسرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔