10روزہ بندش کے بعد ایوان بالا کی سرگرمیاں پیر سے بحال ہوجائیں گی

 
0
10855

اسلام آباد 11 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): کوروناوائرس کے باعث متاثرہ پارلیمانی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، 10روزہ بندش کے بعد ایوان بالا کی سرگرمیاں پیر سے بحال ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دس روز کی بندش کے بعد پھر سے پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، اگلے ہفتے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلائے جائیں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے پارلیمانی سرگرمیوں کے لیے ایس اوپیز ترتیب دے دیے ہیں، جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ذرایع نے بتایا کہ ایس اوپیز مدنظر رکھتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کااجلاس بلایا جائے گا۔ مجوزہ ایس اوز کے مطابق وزارتوں کے نمائندگان کے علاوہ محدود تعداد میں صحافی شریک ہوں گے۔

مجوزہ ایس اوپی کے تحت قائمہ کمیٹی میں متعلقہ وزارت کے طلب کردہ افسران ہی حاضر ہوں گے۔

کرونا سے متعلق مجوزہ ایس او پیز میں زور دیا گیا ہے کہ سینیٹرز اور سرکاری افسران کے غیرضروری اسٹاف کو اجازت نہیں ہوگی، قائمہ کمیٹی میں اراکین کاماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔

قائمہ کمیٹی صرف کووڈ اور ضروری امور سے متعلق اجلاس بلاسکتی ہے، ہر کمیٹی اجلاس کے بعد کمیٹی روم میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے ہوگا۔ خیال رہے کہ کروناوائرس کے باعث پارلیمانی کارروائیاں دو روز سے بند تھی جسے اب دوبارہ بحال کیا جارہا ہے، آئندہ ہفتے سے اجلاس بلائے جائیں گے۔