اسلام آباد 18 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): صوبہ کے پی کے میں سیکیورٹی فورسز نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل ہے، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹ فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی، کارورائی کے دوران دہشت گردوں کےآٹھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔













