وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ نے ون ونڈو کو کرونا ایس اوپیز کے تحت کھولنے کافیصلہ کر لیا

 
0
240

اسلام آباد 21 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ نے ون ونڈو کو کرونا ایس اوپیز کے تحت کھولنے کافیصلہ کیاہے۔ شہریوں کو ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ادارہ ہذا کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ اور وقت پرہی ون ونڈومیں داخلے کی اجازت ہوگی۔ون ونڈو پرغیر متعلقہ افراد اور رش پر مکمل پابندی رہے گی۔مقررہ وقت اور تاریخ پرحاضرہونے والےسائلین میں سے بزرگ اور معذور شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے شعبہ ون ونڈو کوعام عوام اور سائلین کیلئے بند کردیا گیا تھا۔مزکورہ شعبہ کی بندش کے باعث سائلین کو اپنی جائیداد کی منتقلی( ٹرانسفر) میں شدید مشکلات اور تاخیرکاسامناکرنا پڑرہا تھا۔سائلین کی جانب سے نتظامیہ کوبار بار ون ونڈوکوکھولنے کیلئے شکایات موصول ہورہی تھیں ۔تاہم شہر یوں اورسائلین کی سہولت کیلئے ادارہ ہذا کاون ونڈو آپریشن کو کرونا ایس اوپیز کے مطابق جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔تاہم حالیہ کرونا صورتحال کے پیش نظروں ونڈو پر آنے والے شہریوں کیلئے ماسک،گلوز،سینیٹائزرسمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا۔سائلین جائیداد کی منتقلی کیلئےادارہ ہذا کی جانب سے جاری شدہ تاریخ اور مقررہ وقت پرہی ون ونڈو آپریشن میں داخل ہوسکیں گے۔ اس ضمن میں شہر یوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ افراد کے علاوہ باقی لوگوں کو ساتھ لانے اور ہجوم اکٹھا کرنے پرمکمل پابندی عائد ہے۔ایس اوپیز میں واضح کیا گیا ہے کہ ون ونڈو پر رش سے بچنے کیلئے ون ونڈو پر پہلے سے موجود افراد کے باہر آنے تک مزید افراد کے اندر داخلے پرپابندی ہوگی۔واضح رہے کہ ون ڈوپر سی ڈی اے کے دیگر شعبہ جات کیلئے متفرق درخواستیں جمع کرنے عمل بھی جاری ہے۔جبکہ شعبہ ہذا میں جائیداد کی منتقلی کیلئے مقررہ تاریخ اور وقت پر آنے والے سائلین میں سے معذور اور بزرگ شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔