ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

 
0
153

اسلام آباد 21 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ گزشتہ کئی روزسے کورونا میں مبتلا تھیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال اور مدبر سیاستدان سےمحروم ہوگیا۔ غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہیں۔