ٹیتھیان کاپر کمپنی نے ریکوڈک کیس میں پاکستانی اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع کر دی

 
0
209

اسلام آباد 24 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): اٹارنی جنرل آفس سے جاری بیان کے مطابق ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے، ٹیتھیان کاپر کمپنی کی پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر حکم امتناع جاری ہوگیا ہے، حکم امتناع برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر 2020 کو جاری کیا۔

اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کو سنے بغیر اثاثے منجمند کرنے کا حکم جاری کیا، حکومت پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

اکسڈ نے 12 جولائی 2019 کو پانچ اعشاریہ ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، پاکستان نے 5.6ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیر ملکی بنک میں جمع کرانا تھے۔

مشروط حکم امتناع کی مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی قومی اثاثے منجمند کرنے کی درخواست برٹش ورجن آئی لینڈ میں داخل کی، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو غیر ملکی بنک میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی بنک گارنٹی جمع کرنا ضروری تھا۔