پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے

 
0
5841

کراچی 26 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے ہیں، استعفوں پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔