مکان کی ملکیت کی خاطر سوتیلے والدین نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 
0
292

نوشہرہ جولائی24(ٹی این ایس) خون سفید ہوگیا، مکان کی ملکیت کے لئے سوتیلی ماں نے شوہر ،دیوراور دیورانی کے ساتھ مل کر پندرہ سالہ بیٹے کو پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس زرائع نے بتایا کہ آکوڑہ خٹک کا نواحی علاقہ عراق آباد میں پندرہ سالہ محمد حارث کو گھر کے اندر گلے میں پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور سوتیلی ماں اور باپ نے اس کو رنگ دیا کہ بیٹے نے خودکشی کرلی ہے بچے کے ماموں نے جائے وقوعہ پر پہچا تو کسی قسم کے خودکشی کے نشانات نہیں ملے جس پر اس نے پولیس کو آگاہ کردیا
نوشہرہ تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے نوجوان کی نعیش تحویل میں لیکر اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم میں حقیقت سامنے آ گئی
مقتول محمد حارث کو قتل کرنے پر اسکےوالد سوتیلی والدہ ،چچا  اور چچی مس کے خلاف محمد حارث کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
نوشہرہ آکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ میں نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد پندرہ سالہ محمد حارث کی نعیش ورثا ماموں کے حوالے کردی گی ہے