اسلام آباد جولائی24(ٹی این ایس) : وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے-یہ پریس کانفرنس انہوں نے اتوار کے روز کمر میں تکلیف کی وجہ سے ملتوی کردی تھی- ڈاکٹروں نے چوہدری نثار کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کل شام 5 بجے پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں انہوں نے حالیہ سیاسی معاملات سمیت اپنے متعلق میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر تفصیلی بات چیت کرنی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے (ن) لیگ سے ناراضگی کے باعث عہدے سے مستعفیٰ ہونے سمیت مختلف معاملات پر بھی بات کرنی تھی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت چوہدری نثار کو منانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے اور وزیر داخلہ کے وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا لیکن دونوں کی بات نہ ہو سکی۔