اسلام آباد(ٹی این ایس) وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ جہاں شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں دن رات مصروف عمل ہے وہیں

 
0
495

پریس ریلیز

اسلام آباد: ( پ ر: مورخہ 24 فروری، 2024): وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ جہاں شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں دن رات مصروف عمل ہے وہیں سی ڈی اے انتظامیہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین و افسران کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ افسران و ملازمین کو شہر کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں.

اس سلسلے میں چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت کی روشنی میں ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن نے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے ای سلری سلپ کا اجراء کردیا گیا ہے. ای سلری سلپ کے اجراء کا مقصد پپیر (کاغذ) کی کھپت اور لاگت کو کم سے کم کرنا ہے تاکہ سلری سلپس سے بچ جانے والی کثیر رقم کو شہر کے ترقیاتی کاموں میں استعمال میں لایا جاسکے.

مزید برآں ای سلری سلپ کے اجراء سے ادارے میں کام کرنے والے افسران و ملازمین اپنی آئی ڈی اور مختص پاس ورڈ کی بدولت نہ صرف ایک کلک پر اپنی ماہانہ سلری سلپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے بلکہ انکو سلری سلپ حاصل کرنے کے لئے دفاتر کے چکر بھی نہیں لگانا پڑیں گے. اسی طرح ای سلری کے اجراء سے تمام ملازمین و افسران اپنی کسی بھی ماہ کی سلری سلپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس ڈیٹا کو اپنے پاس محفوظ بناسکتے ہیں.

اس موقع پر ادارے میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کی جانب سے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن کے اس احسن اقدام کو خوش آئند بھی قرار کردیا گیا اور انہوں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات اور بچت سے شہر کی تعمیر و ترقی میں دن دگنی رات چگنی ترقی ملے گی.