اسلام آباد 04 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کی مرکزی ،چھوٹی،بڑی،اہم شاہراہوں اور سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ادارہ ہذا کی جانب سے سیکٹر آئی الیون،آئی چودہ،آئی ایٹ،آئی نائن،آئی ٹین ،جی وایچ سیریز کی باقی ماندہ شاہراہوں کی مرمت اور کارپٹنگ کاکام شعبہ روڈ مینٹینینس کے ذریعے کام کیاجارہا ہے۔سیکٹر آئی الیون کے سیل باکس نمبر 4پر 10 فیصد ترقیاتی کام ہوچکا ہے۔آئی الیون ہی میں نکاسی آب کے نظام (ڈرینج سسٹم)پر25 فیصد ترقیاتی کام کیا جاچکا ہے،جبکہ مزکورہ سیکٹر کی نئی گلی نمبر 32 کاٹینڈر منظوری کے مراحل میں ہے۔سیکٹر آئی چودہ میں بھی ترقیاتی اورانفرااسٹرکچر کی بحالی پربھی ادارہ ہذا کی جانب سے کام جاری ہے۔مزکورہ سیکٹر کے نکاسی آب(ڈرینج سسٹم) پر95 فیصد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جبکہ مزکورہ سیکٹر کی گلیوں کی تعمیر،مرمت وبحالی پر35فیصد تک کام مکمل کرلیا گیا ہے مذکورہ سیکٹر کی اہم شاہراہوں کی کارپٹنگ اور سروس روڈ سائوتھ کی تعمیرکا ٹینڈر منظوری کے مراحل میں ہے۔آئی اور ایچ سیریز کی 70فیصد شاہراہوں کی دوبارہ کارپٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔سیکٹر آئی ٹین کی 75 گلیوں کودوبارہ کارپٹ کردیا گیا ہے۔سیکٹر آئی ایٹ کی 11 اور 10نمبر گلی کی دوبارہ کارپٹنگ کردی گئی ہے۔سیکٹر آئی نائن کی گلی نمبر 16کی کارپٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔سیکٹر ایچ ایٹ کی 11اہم روڈز اور گلیوں کی کارپٹنگ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایف اور جی سیریز کی شاہراہوں کی کارپٹنگ کاٹینڈر بھی منظوری کے مراحل میں ہے۔