عامر محمود کیانی کی اسامہ ستی کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

 
0
186

اسلام آباد 04 جنوری 2021 (ٹی این ایس): مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر افسوسناک سانحہ پر ندیم ستی کے بیٹے اسامہ ستی کی وفات پر G-13/1 میں ان کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم اسامہ ستی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور دعا مغفرت بھی کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے سانحہ سرینگر ہائی وے میں وفات پانے والے نوجوان کے گھر کا دورہ کیا اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کی۔

عامر محمود کیانی نے مرحوم اسامہ ستی کے خاندان سے اطہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی فیملی کو افسوسناک سانحہ کا صبر عطا فرمائے۔

عامر محمود کیانی نے سوگواران کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ انصاف بھی دلوائیں گے۔