فیض آباد،دھرنے کے شرکاء کوکنٹرول کرنے کیلئےسکیورٹی انتظامات رینجرزکے حوالے

 
0
400

 

اسلام آباد،نو مبر26(ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت میں فیض آباد دھرنے کے شرکاء کوکنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی انتظامات رینجرزکے حوالے کردیے گئے،پولیس اور ایف سی کودھرنے کے مقام سے دوررہنے کی ہدایت کردی گئی ہے،رینجرزکوفرنٹ پرلانے کامقصد جلاؤ گھیراؤ کوروکناہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور روالپنڈی میں فیض آباد دھرنے کے مقام پررینجرز، پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستوں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

رینجرزکو دھرنا مظاہرین کے پنڈال کے قریب فرنٹ پوزیشن پرتعینات کیاگیاہے جبکہ پولیس اور ایف سی کوپیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔اسی طرح فیض آباد میں دھرنے کی جگہ کے چاروں اطراف بھی رینجرزاہلکاروں کوتعینات کردیا گیا ہے۔ رینجرزکی فرنٹ پرتعیناتی کامقصد جلاؤ اور گھیراؤکوروکنا ہے۔ایف سی اور پولیس کواگلی پوزیشن سے ہٹا دیا گیا۔جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کودھرنے کے مقام پررینجرزکی پوزیشن سے پیچھے تعینات کردیا گیا ہے۔رینجرزکی فرنٹ پرتعیناتی کافیصلہ گزشتہ رات سکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔