پولینڈ میں ججز کی تقرری کا اختیار صدر کو دینے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

 
0
1103

وارسا نومبر 26(ٹی این ایس) پولینڈ میں حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں حکمران جماعت کی طرف سے عدالتی نظام میں اصلاحات کا پیش کردہ بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔حکومتی بل میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کااختیار پارلیمان اور صدرکو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو عدالتوں میں ججز کی تعیناتی پارلیمان اور صدر کی منظوری سے مشروط ہوگی