مستعفی لبنانی وزیراعظم سعد حریری مذاکرات کے لیے سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے

 
0
370

 

پیرس،نو مبر18(ٹی این ایس) : مستعفی لبنانی وزیراعظم سعد حریری مذاکرات کے لیے سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں۔لبنان کے وزیراعظم کا صدر نے ابھی تک استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔ مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں سے ملاقات کریں گے۔ لبنان کے صدر میشال عون نے کہا کہ سعد حریری کی وطن سے غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں ہے اور انھوں نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔صدر نے وزیراعظم کے استعفٰی کے بارے میں کہا کہ جب تک وہ ملک سے باہر ہیں اس کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔سعد حریری نے4 نومبر کو سعودی عرب سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک وہ لبنان واپس نہیں جا سکے ہیں۔