تربت سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ،گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا

 
0
635

تربت ،نومبر18(ٹی این ایس): بلوچستان میں تربت کے علاقے تاجبان کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔زرائع  کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 میں سے تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔مقتولین کے نام عثمان قادر ،دانش علی اور بدرمنیر ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے بتایا جاتا ہے۔ عثمان قادر کا تعلق پور کلاں ، دانش علی کا رسول پور اور بدر منیر کا تعلق کسوکی سے ہے جبکہ دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھی تربت سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔