امریکہ کے ساتھ پاکستان کا تعاون کسی امداد پر نہیں بلکہ قومی مفادات اور اصولوں کی بنیاد پرہے،ملیحہ لودھی کا نکی ہیلی کی نیوز کانفرنس کاجواب

 
0
27686

نیویارک، جنوری 04 (ٹی این ایس):اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کا تعاون کسی امداد پر نہیں بلکہ قومی مفادات اور اصولوں کی بنیاد پرہے۔عالمی ادارے میں امریکہ کی مندوب نکی ہیلے کی اس نیوز کانفرنس سے متعلق جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو دہرایا، صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب سے بڑا آپریشن شروع کیا جو دنیا میں کہیں نہیں ہوا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ امریکی ترجمانوں کو اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا الزام دوسروں پر نہیں لگانا چاہیے۔