4 سال تک نواز شریف نے جو چھپائے رکھا، کاش وہ ہمیں اس وقت بتا دیتے، زرداری

 
0
8933

لاہور، جنوری 04 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 4 سال تک نواز شریف نے جو چھپائے رکھا، کاش وہ ہمیں اس وقت بتا دیتے، میاں صاحب کے پاس کوئی راز ہے تو شیئر کریں اور پردے کے پیچھے موجود شخص کو برطرف کریں۔

سابق صدر آصف زرداری نے راجا پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال تک نواز شریف نے جو چھپائے رکھا کاش وہ ہمیں اس وقت بتا دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی راز میاں صاحب کے پاس ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آج تک ہم لائے گئے ہیں؟ لائے تو کوئی اور جاتے رہے، حکومت یا اپوزیشن میں سے اگر وہ نہیں، تو بتائیں پردے کے پیچھے کون ہے؟ اور جو پردے کے پیچھے ہیں انہیں برطرف کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نواز شریف کا عمرہ قبول کرے لیکن انکا دورہ کامیاب نہیں ہو سکا، جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، اس وقت کیوں میاں نواز شریف نہیں بولے؟