اے این ایف نے تفتیش میں رانا ثناء اللہ کو قصوروار قرار دے دیا، عدالت میں چالان جمع

 
0
277

لاہور جولائی 23 (ٹی این ایس): اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع کروا دیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔ چالان جمع ہونے کے بعد منشیات سمگلنگ میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اے این ایف کے جج مسعود ارشد نے ملزم کو 29 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔
رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔ بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہی گرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ شہریار آفریدی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تقریبا تین ہفتے راناثناءاللہ کی گاڑی کو اوبزرو کیا گیا تھا اس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
رانا ثناءاللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام چیزیں موجود ہیں۔اب کوئی نہیں بچے گا ،ہمیں بڑوں بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیگاڑی کی تین ہفتے تک نگرانی کی گئی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ فیصل آبادمیں ایک گرفتاری ہوئی جس سے ہمیں لیڈز ملی اور آگے کام کیا۔یہ ہیروئنیہاں سےلاہور اور وہاں سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانا تھی۔
رانا ثناء اللہ اس سے پہلے پروڈکشن آرڈرلینے سے انکار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اس حکومت سے کوئی سہولت یا پروڈکشن آرڈر نہیں چاہیے۔ اے این ایف نے انکا ریمانڈ لیا ہوا تھا اور اب ادارے نے انہیں اپنی تحقیق میں قصوروار قرار دے دیا ہے اور عدالت میں چالان جمع کروا دیا گیا ہے جس کے بعد رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔