سوات اکتوبر2 ( ٹی این ایس) سوات میں گھٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔ پولیس کے مطابق گاؤں کی دفاعی کمیٹی کے رکن احمدزیب کے اہل خانہ کو مالم جبہ کے علاقے گھٹ میں نشانہ بنایا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں احمد زیب کے والد جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شر پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ہے خیال رہے کہ فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی
یاد رہے کہ سوات کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں شرپسندوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا، جس کے بعد سوات میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں واضح کمی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔۔