مکہ مکرمہ کرین حادثے کے تمام ملزمان بری

 
0
1118

ریاض اکتوبر2 ( ٹی این ایس ) مکہ مکرمہ میں فوجداری کی عدالت نے حرم کرین کے تمام 13ملزمان کو جملہ الزامات سے بری کردیا ہے۔ کرین حادثے میں 111 حجاج شہید اور 394 زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے اتوار کو ابتدائی فیصلہ جاری کرکے واضح کیا کہ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے حرم کرین کے ملزمان پر جو فرد جرم عائد کی گئی تھی اس سے تمام ملزمان بری ہیں کسی پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔
پبلک پراسیکیوشن کے نمائندے نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی کاپی ملتے ہی ا یک ماہ کے اندر اس کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جائیگا، جب کہ بن لادن کمپنی کے کئی انجینیئرز، عہدیداروں او رملازمین کو 2015ءمیں حرم کرین کے حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ ادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیشن قائم کیا تھا۔ حادثے میں کئی اموات اور متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس وقت محکمہ تحقیقات و استغاثہ نے13افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ الزامات ایک سے زیادہ تھے۔ سلامتی نظام کی خلاف ورزیوں ، ہلاکتوں کا باعث بننے ، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی جیسے الزامات عائد کئے گئے تھے۔