کراچی اکتوبر2: ( ٹی این ایس) شاپنگ کے شوق کوعموماً خواتین سے منسلک کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ شوق صرف خواتین میں ہی نہیں بلکہ مردوں اور بچوں میں بھی بے حد پایا جاتا ہے۔ لوگوں کے اسی شوق کو مدنظررکھتے ہوئے اب شہروں میں بڑے بڑے مالز بنائے جاتے ہیں، جہاں ضرورت کی ہر چیز دستیاب ہوتی ہے۔ اگر شہرِ قائد کی بات کی جائے تو یہاں بھی تیزی سے مالز کی تعمیر ہورہی ہے اور ہر علاقے میں لوگوں کی سہولت کے لیے مالز بنائے جارہے ہیں، لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ ان مالز کی وجہ سے کبھی کبھار ٹریفک کا نظام کافی متاثر ہوجاتا ہے۔
کراچی میں بہت سے شاندار مالز موجود ہیں، جہاں ہر وقت عوام کا رش رہتا ہے، ان میں چند میں پارکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے جبکہ چند اس سہولت سے محروم ہیں ۔ کراچی کے مشہور سات مالز انتہائی دلکش ہیں۔ جن کا دورہ اب تک شاید سب نے کرلیا ہوگا اور اگر نہیں کیا تو یہاں جاکر شاپنگ ضرور کریں
ڈولمن مال کلفٹن، دی فورم، پارک ٹاورز، اوشین مال، ایٹریم مال، ملینیئم مال، لکی ون مال
یہ مالزکراچی کے مختلف علاقں میں تعمیر کیئے گے ہیں جہاں پاکستان کے نامور ڈیزائنرز کے آؤٹ لیٹس کے ساتھ ساتھ کئی مقامی کپڑوں کی دکانیں بھی بنائی گئی ہیں، یہ مال اتنے شاندار بناے گے ہیں کہ لوگ کئی بار صرف گھومنے کے لیے بھی یہاں کا دورہ کرتے ہیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ یہ مال یہاں لوگوں کے کھانے پینے کے شوق کو دیکھتے ہوئے فوڈ کورٹ بھی بنایا گیا ہے، ساتھ ہی سودا سلف کی خریداری کے لیے بھی یہاں بہت بڑا ہائپر اسٹار تعمیر کیے گے ہیں۔ یہ مالز صبح 11 سے رات 12 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔