بجٹ خسارے میں کمی ٗزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آسان اہداف نہیں ٗمفتاح

 
0
789

اسلام آباد دسمبر 27(ٹی این ایس)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ بجٹ خسارے میں کمی لانا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آسان اہداف نہیں ہوتا ٗ بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق انفرادی ٹیکسوں میں کمی لاتے ہوئے اس کا دائرہ پھیلاؤں گا۔مفتاح اسماعیل کے مطابق وزیراعظم کا مشیر خزانہ، محصولات اور معاشی امور مقرر ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی شکر گزار ہوں۔