نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 38 کروڑ 55 لاکھ روپے جاری

 
0
313

اسلام آباد ،دسمبر27(ٹی این ایس):  : وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 38 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 61 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان میں منہ کھر کی بیماری پر قابو پانے کے لئے 10 کروڑ 37 لاکھ، گلگت بلتستان میں ٹرائوٹ کیج فارمنگ کے قیام کے لئے 44 لاکھ، پاکستان میں زیتون کی کاشت کے لئے 10 کروڑ، مانیٹرنگ سسٹم ان پاکستان کے لئے 5 کروڑ 68 لاکھ، سویابین کراپس کے لئے 40 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔