برطانیہ ، غیر ملکی طلباء کے لئے برطانیہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی بنائی گئی

 
0
420

لندن ،دسمبر27(ٹی این ایس): غیر ملکی طلباء کے لئے برطانیہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے طلباء تعلیم مکمل ہوتے ہی اپنے ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کروا سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق طلباء تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ برطانیہ کی نئی پالیسی کے مطابق طالبعلموں کو اپنی تعلیم کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔

غیر ملکی طلباء کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11جنوری2018ء سے ہو گا ۔یاد رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا جبکہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی ۔