سعودی عرب ، جازان شہر کے ایک نجی اسپتال کے گودام میں زبردست آتشزدگی

 
0
333

جازان ،دسمبر27(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق آج 27 دسمبر بروز بدھ کو صبح کے وقت جازان شہر کے ایک نجی اسپتال کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ ابھی تک آتشزدگی کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔ جازان ، ابو عریش، صبیا اور احد المساحہ سے شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے متعلق ابھی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔