سی پیک کے تحت پاکستان میں پہلے ہی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، خالد منصور

 
0
1185

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں پہلے ہی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نٹ شیل گروپ کی جانب سے مارٹن ڈاؤ گروپ کے تعاون سے منعقدہ “دی فیوچر سمٹ” کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خالد منصور نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں پہلے ہی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہےجبکہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں نے نیشنل گرڈ میں 5,300 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے اور مزید 3,500 میگاواٹ بھی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائیں گے۔