مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی: کمشنر راوالپنڈی

 
0
197

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایت پرکمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت ہوگی تاہم 17 جنوری تک مری سیاحوں کے لئے بند رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزادکشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہو گی، چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے، حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا، ایکسین چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے، چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہونگے۔