ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان

 
0
172

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں دالوں کی درآمدات پر263.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45.35 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک دالوں کی درآمدات کا حجم 181.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2021 میں دالوں کی درآمدات پر32.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جونومبر2020 کے مقابلہ میں 8.63 فیصدکم ہے۔

نومبر2020 میں دالوں کی درآمدات پر35.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2021 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 593.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔