جنہیں گاڈ فادراور مافیا کہا گیا وہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق

 
0
8584

اسلام آباد  اکتوبر 2(ٹی این ایس)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جنہیں گاڈ فادراور مافیا کہا گیا وہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں نے صحافیوں اور وفاقی وزرا کو عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا، وفاقی وزرا کی جانب سے اپنا تعارف کرائے جانے پر بھی وزراءکو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال رینجرز اہلکاروں پر پھٹ پڑے اورکہا کہ وہ کٹھلی پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتے اگر یہی رویہ رہا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، یہ کہہ کر وہ اپنی کار میں بیٹھ کروہاں سے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق وہیں موجود رہے اورصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا، عدالت میں ہمارے بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ احتساب عدالت میں نامکمل ریفرنسز پیش کیے گئے، باربار کہتے رہے انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، جن کو گاڈ فادر اور مافیا کہا گیا وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے، ہائی جیک کس نے کیا یہ سپریم کورٹ بتائے گی پرویز رشید نے کہا کہ آئین پرعمل کراناسپریم کورٹ کاکام ہے۔

جمہوریت کے لیے ہم نے اپنی کوشش کی،آج ہم اس کی قیمت ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مجرم بھاگ گیا،ایک مظلوم عدالت میں پیش ہوا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ 70سال سے پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کسی اور پاس ہوتاہے اور اختیار کسی اور کے پاس۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار ہماری مدد نہیں کرسکے تو ان کیا کریں گے۔