چیئرمین سینیٹ کے پی ایس کے نام سے پیج بنانے والا شخص گرفتار

 
0
416

اسلام آباد جنوری 3(ٹی این ایس): سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین سینیٹ کے پی ایس کے نام سے پیج بنانے کے الزام میں ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سے ملزم کی شکایت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کی تھی ، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے چیئرمین سینٹ کا پرسنل سیکرٹری بن کر لوگوں سے پیسے ہتھیائے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم نے ایف آئی اے کی تحویل میں انکشاف کیا کہ وہ کئی ماہ سے چیئرمین سینیٹ کا پی ایس بن کر لوگوں سے پیسے لے رہا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا عمران سعید نے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔