کشیدہ صورتحال کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا

 
0
402

اسلام آباد ،نو مبر26(ٹی این ایس):تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کوغیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے اور اس کے ساتھ انہیں ہدایات بھی کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں ۔دھرنے کی کشیدہ صو ر تحال کے باعث لیگی رہنماء جاوید لطیف کا سر بھی پوڑ دیا گیا ہے جبکہ چوہدری نثار اور زاہد حامد کے گھروں پر بھی حملے کئے گئے ہیں ۔احتجاج کے باعث لیگی رہنماؤں کی جان کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف حکومت نے اپریشن جاری کر دیا ہے جو دو روز سے جاری ہے اور اپریشن کے باعث مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہیں۔