اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں صاف شفاف الیکشن کے حامی ہیں

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں صاف شفاف الیکشن کے حامی ہیں اور آزاد کشمیر میں جو آئندہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس میں توقع کرتے ہیں کہ عوام ایسے نمائندوں کو منتخب کریں گے جو وہاں پر تعلیم روزگار ۔صحت اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہوں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار حلقہ 39 جموں 6 محمد طاہر کھوکھر سے ملاقات میں کہی۔ خاقان وحید خواجہ کی عیادت کے لیے آنے والوں میں عارف مروت ایڈووکیٹ ابرار یار۔ میجر ریٹائرڈ ندیم سڈل اور پاکستان عوامی قوت پارٹی شعبہ خواتین کی صدر محترمہ سیدہ فردوس بھی شامل تھیں ۔سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سے بات چیت کرتے ہوئے خاقان وحید خواجہ اور ان کی پارٹی کی سیاست اور سماجی شعبے میں خدمات کو سراہا اور خاص طور پہ صحت روزگار ٹیکنیکل تعلیم پر کی جانے والی ان کی تمام کوششوں اور ان کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم ان تینوں شعبوں میں آپ کی خدمات کا احترام کرتے ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے آئندہ آنے والے انتخابات میں توقع کرتے ہیں کہ عوام ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو ان کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔