ایرانی بیلسٹک میزائل ، پاسداران انقلاب کی یورپ کو دھمکی

 
0
337

تہران نومبر 26(ٹی این ایس)ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر ببانگِ دہل اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پرگرام کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر تہران کو خطرہ ہوا تو ایران اپنے میزائلوں کی پہنچ دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ بڑھا دے گا۔یورپ کو واضح دھمکی میں سلامی کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم محسوس کرتے ہیں کہ یورپ کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ البتہ اگر یورپ نے خود کو خطرے میں بدلنا چاہا تو ہم اپنے میزائلوں کی پہنچ میں اضافہ کر دیں گے۔یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی دو ہزار کلومیٹر کی پہنچ کے ذریعے خطے میں امریکا کے زیاد تر مفاد اور افواج کو نشانے پر لیا جا سکتا ہے لہذا ایران کو اس کی پہنچ میں اضافے کی ضرورت نہیں۔ جعفری نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی پہنچ کو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے احکامات کے ساتھ جوڑا تھا۔