اسلام اباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس، زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ آوز کی شرکت۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہر کو محفوظ بنانے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکاماتِ جاری کئے۔رمضان کے دوران 3500 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے نمازیوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے خصو صی واک تھرو گیٹس اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض سر انجام دیں گے۔ نماز تراویح اور افطاری کے اوقات میں چوکنا رہیں اور اپنی نیند شہریوں کی حفاظت کے لیے قربان کریں,زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود ڈیوٹیاں چیک کریں گے۔تمام افسران شہر کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہیں۔شہر کی سکیورٹی اور جرائم کے تدارک کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں ـ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز، اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے کےلئے موثر کارروائیاں کی جائیں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کریں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔کرایہ داری ایکٹ کو توجہ دیں رجسٹریشن یقینی بنائیں، پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام اباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔













